کانگریس نے مودی حکومت کی جانب سے امریکہ کے ساتھ فوجی اڈوں کے استعمال کے لئے معاہدہ کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے روس اور چین کے ساتھ ہندوستان کا اسٹریٹجک توازن بگڑ جائے گا اور حکومت کو اس معاہدے پر دستخط نہیں کرنا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس
کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ یہ معاہدہ کسی دوسرے دوست ملک کی قیمت پر نہیں کیا جانا چاہئے اور مودی حکومت کو کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں پہلے آئی تجاویز مسترد کرنے کی حکمت عملی کا احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدوں سے ہماری اسٹریٹجک تیاریوں اور حکمت عملی متاثر ہو سکتی ہے۔